Author Topic: پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج کراچی بھی این جی او کو دینے کا فیصلہ  (Read 1435 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج کراچی بھی این جی او کو دینے کا فیصلہ
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے اربوں روپے کی زمین پر واقع گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شیریں جناح کالونی کلفٹن این جی او کو دینے کے بعد گورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن ڈگری کالج کو بھی این جی او کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر کلب کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف لودھی نے شہر کے مہنگے ترین علاقے پی ای سی ایچ ایس میں واقع فاؤنڈیشن کالج کو گود لینے کے لیے مانگ لیا ہے جہاں وہ ٹیکنیکل تعلیم دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہاں آئل اور گیس فیلڈز کی جدید ٹیکنالوجیز بھی متعارف کرائیں گے۔ صوبائی وزیر بہبود خواتین توقیر فاطمہ بھٹو نے محکمہ تعلیم سے پاکستان انٹرنیشنل لیبرکلب کو پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج دینے کی سفارش کی ہے جس کے بعد اس کی سمری تیارکرتے ہوئے ڈی جی کالجز ڈاکٹر رفیق صدیقی سے رائے مانگ لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی کالجزکاموقف ہے کہ کالج میں 1300 طالب علم، بہترین لائبریری اورجدیدسہولتوں سے آراستہ لیبارٹریز موجود ہیں، جہاں طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر کی تعلیم ڈگری تک دی جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شیریں جناح کالونی میں پاک ترک این جی او کو 25 سال تک کیلئے کمرشل بنیادوں پراسکول چلانے کی اجازت دیدی ہے۔    

   
شکریہ جنگ
..................