Author Topic: کراچی بی اے لاء سال اول ودوئم ضمنی ایل ایل ایم پریویس کے نتائج کا اعلان  (Read 298 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی بی اے لاء سال اول ودوئم ضمنی ایل ایل ایم پریویس کے نتائج کا اعلان
کراچی:ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے لاء سال اول ودوئم ضمنی امتحانات2020 ء اور ایل ایل ایم پریویس سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق بی اے لاء سال اول کے ضمنی امتحانات میں 10 طلبہ شریک ہوئے
 اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 100.00 فیصدرہا۔بی اے لاء سال دوئم کے ضمنی امتحانات میں 18 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔
 کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔ایل ایل ایم پریویس کے سالانہ امتحانات میں 35 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 12 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیابی کا تناسب 65.71 فیصدرہا۔