Author Topic: پئنجاب حکومت کاسپیشل ایجوکیشن فائونڈیشن قائم کرنے کافیصلہ  (Read 342 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پئنجاب حکومت کاسپیشل ایجوکیشن فائونڈیشن قائم کرنے کافیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سپیشل ایجوکیشن فاؤنڈیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے فاونڈیشن کے تحت خصوصی انڈومنٹ فنڈ بھی بنایا جائے گا۔ فیصلہ صوبائی وزیربرائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق اور چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا اجراء رواں سال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی بچوں کو تعلیم بالخصوص فنی تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تا کہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست یہ ذمہ داری پوری کریگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سپیشل ایجوکیشن کے شعبے کی بہتری کیلئے تجاویز تیار کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے ،اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور مختلف محکموں نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن 05 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"