Author Topic: الائیڈ اسکول بلدیہ ٹاؤن کراچی میں انٹرا لائیڈ سالانہ ٹیلنٹ شو  (Read 247 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
الائیڈ اسکول بلدیہ ٹاؤن کراچی میں انٹرا لائیڈ سالانہ ٹیلنٹ شو

کراچی :الائیڈ اسکول بلدیہ ٹاؤن کے زیر اہتمام انٹرا لائیڈ سالانہ ٹیلنٹ شو میں بلدیہ ٹاؤن، شیرشاہ ،ناظم آباد، ہارون بحریہ،میٹروول اور نارتھ ناظم آباد کیمپس کے طلبہ نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس (ر) حسن فیروز نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کا تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کیلئے مقابلوں میں حصہ لیناقابل ستائش ہے۔ مہمان خاص اختر میر نے ٹیلنٹ شو منعقدکرنے پر بلدیہ کیمپس کے سربراہ راؤ شکیل کی کاوشوں کو سراہااور انہیں اسکاؤٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی۔
تقریب سے چیف آرگنائزر راؤمحمد شکیل‘ شہزاد اختر‘ موسیٰ فاؤنڈیشن کے محمد آصف موسیٰ، عتیق الرحمن،ٖ میجر اشرف الحق،میڈم ہما شکیل،میڈم عدیلہ اشفاق، نے بھی خطاب کیا۔مقابلوں میں پری سیکشن میں شیرشاہ کیمپس نے پہلی اور بلدیہ کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پرائمری سیکشن میں ہارون بحریہ نے پہلی اور بلدیہ کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکنڈری سیکشن میں ہارون بحریہ نے پہلی اور میٹروول کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت کراچی ایڈیشن میں مورخہ 19 جولائی 2019 کو شائع ہوئی