Author Topic: سکول بندش:نہم کے امتحانی داخلوں میں مشکلات، کمی کا خدشہ  (Read 307 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول بندش:نہم کے امتحانی داخلوں میں مشکلات، کمی کا خدشہ
راولپنڈی : کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں کو جماعت نہم میں پروموٹ ہونے والے طلباء و طالبات کے تعلیمی بورڈ میں سالانہ امتحانات 2021کیلئے داخلے بھیجنے میں مشکلات، سکول ہیڈز کا طلبہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ، 31اگست تک داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ امسال طلبا کی جانب سے داخلے کم بھجوانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہشتم کے طلباء و طالبات کو جماعت نہم میں پروموٹ کیا گیا ہے۔ پنجاب بورڈ کمیٹی کی جانب سے جماعت نہم اور دہم کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اگست میں داخلے شروع کیے جانے ہیں اور اس کیلئے 31اگست آخری تاریخ مقرر ہے۔ سرکاری و نجی سکولوں کو نہم کے داخلوں کیلئے مشکلات کاسامنا ہے جس کیلئے سکول ہیڈز نے طلبہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا راولپنڈی کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"