PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => PAKISTAN NURSING COUNCIL => Topic started by: sb on October 24, 2019, 10:53:38 AM

Title: نرسوں کا نرسنگ کالج کے کے ایم یو کیساتھ الحاق کیخلاف احتجاج
Post by: sb on October 24, 2019, 10:53:38 AM

نرسوں کا نرسنگ کالج کے کے ایم یو کیساتھ الحاق کیخلاف احتجاج
پشاور : خیبر پختونخوا نرسنگ ایسوسی ایشن نے پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کے خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نرسوں کی بڑی تعداد نرسنگ کالج کے سامنے جمع ہوئی اور مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی تک احتجاجی واک نکالی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ حکومت غیر قانونی طور پر سرکاری ادارے کا الحاق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ کر رہی ہے۔ پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج اس وقت صوبے کا واحد کالج ہے حکومتی فیصلے سے نرسنگ کالج کے دروازے غریب عوام پر بند ہوجائیں گے اور نرسنگ طلبہ سے سستی تعلیم کا حق چھن جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کرے اور کالج میں نئے سال کے داخلوں کی اجازت دی جائے۔ جبکہ نرسنگ سٹاف کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن مورخہ 24 اکتوبر 2019ء کو شائع