PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: sb on July 26, 2019, 12:06:31 PM

Title: زکریا یونیورسٹی ،طلباو طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم
Post by: sb on July 26, 2019, 12:06:31 PM

زکریا یونیورسٹی ،طلباو طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم
ملتان: بینکنگ سیکٹرسماجی بہبود اور تعلیمی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہاہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ زکریایونیورسٹی کی بینک برانچ طلبا و طالبات کی اعانت کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے سکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر سکالر شپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیرنے کہا کہ سکالرشپ کے تحت 30 لاکھ روپے کے چیک طلباو طالبات میں تقسیم کیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد عمر فاروق، ڈاکٹر صوفیہ عمر ، محمد راشد ، انتخاب عالم و دیگر موجود تھے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 26 جولائی 2019ء کو شائع