Author Topic: زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی عظیم تعلیمی درسگاہ  (Read 458 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی عظیم تعلیمی درسگاہ
ملتان : سول سوسائٹی فورم ملتان کے چیئرمین ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، وائس چیئرپرسن ظل فاطمہ ، جنرل سیکرٹری امیر نواز ملک اور شبنم عظیم نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی عظیم تعلیمی درسگاہ ہے اور اسکے اساتذہ کرام کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ ایچ ای سی کی طرف سے زکریا یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے راحیل صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی تشکیل دی
جس میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی نہ تھی جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، زکریا یونیورسٹی سمیت جنوبی پنجاب سے 36 سینئرز پروفیسرز نے وی سی کی نشست کیلئے انٹرویوز دئیے لیکن ان میں سے کسی ایک کو بھی شارٹ لسٹ میں شامل نہ کیا گیا جبکہ سرچ کمیٹی کے سربراہ نے اسلام آباد کے ایک پروفیسر کو فائنل کیا اور سمری لاء ڈیپارٹمنٹ کو بھجوادی ۔
انہوں نے کہا ہماراگورنر پنجاب سے مطالبہ ہے کہ سرچ کمیٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے اور بی زیڈ یو میں اسی جامعہ ہی کے کسی سینئر پروفیسر کو وائس چانسلر تعینات کیا جائے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 01 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"