طویل انتظار کے بعد کالج کھلے اور سائنس کی لیکچرر ایک ماہ کیلئے ڈیوٹی پر چلی گئیں
شاہ پور صدر: چھ ماہ انتظار کے بعد کالج کھلے اور سائنس کی لیکچرر ایک ماہ کیلئے ڈیوٹی پر چلی گئیں
سیکنڈایئر کی طالبات منہ دیکھتی رہ گئیں تفصیلات کے مطابق کالج کھلتے ہی جونہی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا کالج میں تعینات کیمسٹری کی لیکچرر امتحانی ڈیوٹی پر چلی گئیں ان کی جگہ کسی کو عارضی ڈیوٹی بھی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے طالبات کے والدین تشویش کا شکار ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی تعلیمی سال کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے اس کے باوجود محکمہ تعلیم اور کالج انتظامیہ نے کیمسٹری جیسے اہم مضمون کی لیکچرر کو کیسے ڈیوٹی پر جانے کی اجازت دے دی اور ان کی جگہ کسی متبادل لیکچرر کا بھی انتظام نہیں کیا گیا والدین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ لیکچرر کی ڈیوٹی منسوخ کر کے اسے کالج میں واپس بلایا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی