PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Topic started by: fizza bano on May 01, 2010, 10:31:36 AM

Title: یونیورسٹیز قومی نغموں کے مقابلے
Post by: fizza bano on May 01, 2010, 10:31:36 AM

 یونیورسٹیز قومی نغموں کے مقابلے
لاہور: لاہور میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کے درمیان قومی نغموں کے مقابلے ہوئے۔وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہونے والے ملی نغموں کے مقابلے میں مختلف کالج اور یونیورسٹیز کے گیارہ منتخب طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

جج کے فرائض پاکستانی فلموں کے پلے بیک سنگر فاروق شاد نے انجام دیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل سیکرٹری ہیومن رائٹس جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی تھے جنہوں نے نوجوانوں کے فن کو سراہا۔مقابلے میں ایف سی کالج لاہور کے طالبعلم نعیم طارق نے اول ،جی سی یونیورسٹی کے سعد فاروق دوم اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی طالبہ مہوش نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آج ٹی وی