Author Topic: طلبا ملک کی خدمت کرکے ثمرات عوا م تک پہنچائیں ،گورنر  (Read 240 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا ملک کی خدمت کرکے ثمرات عوا م تک پہنچائیں ،گورنر
کراچی :وزیراعظم نوجوانوں کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں،گریجویٹ طلبہ سے بڑی توقعات ہیں،عمران اسماعیل،جامعہ این ای ڈی کا کانووکیشن
گورنرسندھ، چانسلر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان با صلاحیت ہیں، وزیراعظم عمران خان کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے اور ان نوجوانوں کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں این ای ڈی یونیورسٹی کے کانووکیشن 2020ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نبر د آزما ہونے کے لئے وزیراعظم نے جو فیصلے کئے آج پوری دنیا اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف ایک محفوظ اورکامیاب حکمت عملی اپنائی ہے ۔ طالب علموں کومخاطب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم اور مجھے گریجویشن مکمل کرنے والے طالب علموں سے بڑی توقعات ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ گریجویشن مکمل کرنے والے طلبا ملک و قوم کی خدمت کرکے اس کے ثمرات عوا م تک پہنچائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ طالبات شادی کے بعد بھی ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں گی۔کانووکیشن میں انڈ ر گریجویٹ پروگرام میں 1151 طلبہ اور 928 طالبات، پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں 516 طلبہ،213 طالبات ، پی ایچ ڈی پروگرام میں 4طلبہ، 5 طالبات جبکہ یو آئی ٹی پروگرام میں 197 طلبہ اور 66 طالبات کواسناد دی گئیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"