Author Topic: پنجاب یونیورسٹی،زبانوں کےعلوم کی تدریس کیلئےکمیٹی تشکیل  (Read 1541 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی،زبانوں کےعلوم کی تدریس کیلئےکمیٹی تشکیل

لاہور: پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی طرف سے مختلف زبانوں خصوصا انگلش کے شارٹ کورسز پڑھائےجانے کےمعاملے کو دیکھنے اور اس ضمن میں ایک یونیفارم پالیسی تشکیل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی وائس چانسلرکو اس مسئلے کے حل کے بارے پالیسی طے کرنے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

کمیٹی کی سربراہ، چیئرپرسن شعبہ انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر پروفیسر شائستہ سونو سراج الدین ہیں جبکہ دوسرے اراکین میں ڈین فیکلٹی آف اوریئنٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ، پرنسپل اوریئنٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین مظہر،پرنسپل کالج آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پروفیسر ڈاکٹرجاوید احمد، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال جدون، ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیزپروفیسرڈاکٹر حافظ محمود اختر اور چیئرمین شعبہ اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری شامل ہیں۔

اجلاس میں پروفیسر شائستہ نے تجویز کیا کہ اگرکوئی شعبہ انگلش کورس کا آغاز کرنا چاہتا ہے تو اسے شعبہ انگلش کے اشتراک یا اجازت سے آغاز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر معین مظہر نے ایک اور اہم نقطہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 60 فیصد طلبہ بی اے انگلش میں فیل ہو جاتے ہیں، ایسا کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی مسئلہ پہلے عربی مضمون کے ساتھ تھا لیکن انہوں نے نصاب پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کو حل کر لیا گیا ہے۔ بشکریہ Thearynews.com
................