Author Topic: حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان  (Read 2961 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے (دسویں جماعت) سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق کیڈٹ کالج پٹارو نے پہلی پوزیشن اور دوسری دو پوزیشنیں حاصل کیں ‘ اس طرح بلاول علی صدیقی اور شہاب الدین احمد نے پہلی پوزیشن‘ ریحان جمیل خان اور محمد سعد سعید نے دوسری جبکہ فیلکن ہاؤس گرامر ہائی ا سکول کے محمد بلال شیخ اور سلمان منظور نے دوسری پوزیشن‘ پیرا ڈائز ہائی اسکول ٹنڈو محمد خان کے جتیش کمار اور پبلک اسکول حیدرآباد کے دانش خان اور مدینہ فاؤنڈیشن ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 6 کے محمد دانیال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح طالبات میں حیات گرلز ہائی اسکول کی طالبہ یومانا افضل نے پہلی پوزیشن‘ کاؤنٹی کیمبرج ہائی اسکول حیدرآباد کی طالبہ کرن قریشی نے اوراسٹرانگ بیس ہائی اسکول کی طالبہ جویریہ کیو حاکم نے دوسری جبکہ پبلک اسکول حیدرآباد کی سمیعہ حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں طلباء میں کامیابی کا تناسب 82.64 فیصد‘ طالبات میں کامیابی کا تناسب 89.40 فیصد اور مجموعی کامیابی کا تناسب 85.14 فیصد رہا۔

شکریہ جنگ