جی ایف سی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے تحت تقریب تقسیم اسناد
کراچی : جی ایف سی بلڈرز نے شہر کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا اور بے گھر لوگوں کو سستے داموں چھت فراہم کرنے کیلئے مثالی کوششیں کیں، سندھ حکومت ان کے کردار اور کاوشوں کو سراہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے جی ایف سی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ادارے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ملازمین کیلئے سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب میں کیا ۔اس موقع پر جی ایف سی کے سی ای او عرفان عبدالواحد، منصور عبدالواحد ،محسن عبدالواحد اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جی ایف سی مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس کے ملازمین اس قدر محنتی ہیں اور سی ای او ان کا اس قدر خیال رکھتے ہیں۔ عرفان عبدالواحد نے کہا کہ جی ایف سی بلڈرز کی انتظامیہ ہر سال نمایاں کردار ادا کرنیوالے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، تمام ملازمین ہمارے بازو اور ادارے کی ترقی کیلئے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ نور احمد ابریجو نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کا کاروبار زراعت کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت بن چکا ہے ۔ مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ جی ایف سی بلڈرز نہ صرف لوگوں کو پر سکون رہائش فراہم کرتا ہے بلکہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے ۔ تقریب میں شہزاد میمن ،جاوید عبدالغفار ،یوسف بلوچ،راجہ مظہر،ظفر عباس ، مختلف سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی