Author Topic: آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ میر پور سندھ کا تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے س  (Read 1419 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female


آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ میر پور سندھ کا تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) پیر کے روز آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے پچھلے 7 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے دورہ میرپور خاص کے دوران چار روز میں تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا جو کہ تاحال پورا نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اگر فوری طو رپر ہماری تنخواہیں ادا نہیں ہوئی تو وزیراعلیٰ سندھ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کی جائے گی۔٭ پیپلزپارٹی ضلع میرپور خاص کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر حاجی نور حسن چانڈیو کی صدارت میں جیلانی ہاوس پر ہوا جس میں علی اکبر پھنور‘کامریڈ محبوب ‘ ملک یامین غوری‘ اعجاز سومرو‘ جنید بلند‘ شمیم جھنڈیر‘ فاطمہ بلوچ‘ سمیرابلوچ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے منصوبہ بندی کی گئی اور قرارداد کے ذریعے پیپلزپارٹی کی ضلعی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا۔٭پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شمیم آراءپھنور نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت خواتین کے حقوق کے لیے سخت کوششیں کررہی ہے یہ اعزاز بھی پیپلزپارٹی کو حاصل ہے کہ جس نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے اور قائمقام صدر کا اعزاز بھی خواتین کو دلایا ہے وہ خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں آرٹس فاونڈیشن اور ایکشن ایڈ کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔٭ ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن میرپور خاص جلیل احمد لاشاری نے کہا ہے ضلع میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جارہے ہیں اور حکومت سندھ کی سخت ہدایات کے بعد میرپور خاص ضلع میں بند پڑے ہوئے اسکولوں کو کھولا جارہا ہے اور وہاں اساتذہ تعینات کیے جارہے ہیں وہ ضلع بھر کے اے ڈی اوز اور سپروائزروں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع میں جو بھی استاد ڈیوٹیاںنہیں دیتے ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہ حاصل کررہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔٭ کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ تھانہ کی حدود میں میرواہ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو افراد محمد مراد لاشاری اور احمد رضا بروہی زخمی ہوگئے۔٭ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاون محمد امین مری نے دوران گشت واردات کی نیت سے کھڑے دو ملزم عزیز خان اور نور محمد کو گرفتار کرلیا۔

      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"