Author Topic: سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کراچی میں سیرت کانفرنس عالم اسلام کے مصائب کا  (Read 1531 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

    سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کراچی میں سیرت کانفرنس عالم اسلام کے مصائب کا حل سیرت طیبہ کے اتباع میں مضمر ہے،
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین مفتی محمد اطہر نعیمی نے کہا ہے کہ اطاعت رسول کو فروغ دیئے بغیر اطاعت الہٰی کے تقاضے پورے نہیں ہوتے کیونکہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بار بار تاکید کرتا ہے کہ وہ رسول اللہکی اطاعت کریں۔ وہ سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کو جن مصائب کا سامنا ہے اس سے نجات کا واحد راستہ رسول اللہ کی سیرت طیبہ کے اتباع میں مضمر ہے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کے سربراہ ڈاکٹر احسان الحق نے سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کی ذات گرامی انسانیت کے لئے مکمل اور افضل ترین نمونہ ہے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامی اسٹیڈیز کے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے علم اور عمل کے اشتراک باطنی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی علم اس وقت تک علم نہیں کہلایا جا سکتا جب تک کہ اس پر عمل نہ کیا جائے۔ مصباح الدین شکیل نے سیرت النبی پر لکھی جانے والی کتابوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں سیرت لکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی جس کی بناء پر آج ہمارے سامنے رسول اللہ کی حیات مبارکہ کے تمام گوشے واضح اور نمایاں ہیں۔
 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"