Author Topic: مشیر برائے تعلیم کراچی کا سائٹ ماڈل اسکول کا دورہ نجی و سرکاری شعبوں میں تعاون س  (Read 1321 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مشیر برائے تعلیم کراچی کا سائٹ ماڈل اسکول کا دورہ نجی و سرکاری شعبوں میں تعاون سے انقلابی تبدیلیاں ممکن ہیں

   
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر برائے تعلیم و صحت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے شہر کی تعمیر و ترقی اور جدید انفرا اسٹرکچر کے ذریعے کراچی کو بین الاقوامی شہر بنا دیا ہے جبکہ انہوں نے تعلیم و صحت کے شعبوں میں مثالی و قابل تقید وژن متعارف کرایا ہے جس سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں لہٰذا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ٹاؤن میں واقع سائٹ ماڈل اسکول کے دورے کے موقع پر کیا۔ ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے قائم کمیٹی فار مانیٹرنگ و امپروومنٹ اسکولز کی چیئرپرسن فرحانہ اقبال، ایف پی سی سی آئی کمیٹی برائے سوشل ریفارمز کے چیئرمین محمد صدیق شیخ، قائم مقام ٹاؤن ناظم بادشاہ خان، ای ڈی او ایجوکیشن محمد ابراہیم کمبھر، مس کلریٹا، نوشین شہزاد اور فرناز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایسا مربوط سسٹم تشکیل دیا جائے کہ جس پر عملدرآمد سے تعلیم و صحت کے شعبوں میں نجی شعبہ کی شرکت سے بہتری آئے اور ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جائے کہ جس پر آئندہ آنے والی حکومت بھی عملدرآمد کرے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"