PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 10, 2020, 03:37:13 PM

Title: بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ
Post by: sb on December 10, 2020, 03:37:13 PM

بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور:اگلے سال بورڈ کے امتحانات دینے والے طلبا ہوجائیں تیار، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اگلے سال بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اگلے تعلیمی سال سے بورڈ امتحانات کے پیٹرن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے مطابق امتحانات میں رٹا سسٹم کو ختم کرنے کیلئے کانسپچول سوالات کی بنیاد پر پیپر بنایا جائے گا، اس مقصد کیلئےمحکمہ ہائر ایجوکیشن نےسمری منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔
سمری کےمطابق اگلےسال نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کانسپٹ سوالات شامل ہوں گے، رٹا سسٹم کو امتحانات سے مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا، پہلے سال 25 فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے۔ دوسرے سال 50 فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے جبکہ تیسرے سال پورا پیپر کانسپچول کردیا جائے گا، سمری کی منظوری ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈز کو نئے پیٹرن کے تحت پیپرز تیار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل
دوسری جانب میٹرک امتحانات کے لیے داخلہ بھجوانے والے طلبا کیلئے اچھی خبر آگئی ہے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے داخلے بھیجنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ میٹرک کے داخلے اب جنوری تک بجھوائیں جاسکیں گے۔ اس سے پہلے داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی