این ایس بی فنڈز کے باوجود ملتان سرکاری سکولوں کی حالت بہتر نہیں ہوسکی
ملتان : این ایس بی فنڈز میں لاکھوں روپے دئیے جانے کے باوجود سرکاری سکولوںکی حالت زار بہتر نہیں ہوسکی،بتایا گیا ہے کہ بیشتر سکولوں میںبچوں کے لئے ٹوائلٹس کی سہولت میسر نہیںتوکہیں صفائی کی حالت ناگفتہ بہ ہے، کہیں چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے توکہیں بنیادی سہولیات کانام ونشان تک نہیں،بتایا گیا ہے کہ بیشتر گرلز ہائی سکولوں میں این ایس بی فنڈز کے لاکھوں روپے ملنے کے باوجود سینئر ہیڈمسٹریسز صفائی کے لئے جو مائی رکھتی ہیں
اسکی تنخواہ سکول کی ٹیچرز سے وصول کرتی ہیں اس طرح پڑھانے کے لئے جو کوچر بھی تعینات کی جاتی ہیں انکی تنخواہیں بھی سکول کی مستقل ٹیچرز سے وصول کی جاتی ہیں اکثر سینئر ہیڈ ماسٹریسز گریڈ 20 کی ہیں اس لئے محکمہ تعلیم ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اس کا نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 24ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی