راولپنڈی نجی تعلیمی اداروں کی مشروط رجسٹریشن
راولپنڈی : نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے قائم کمیٹی نے انچاس نئے نجی تعلیمی ادارے کو مشروط اجازت دیدی۔ رجسٹریشن توسیع کے بھی 17کیسز کی مشروط اجازت دیدی گئی۔ کمیٹی نے تین کیسز کو ڈیفر کر دیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ریاض احمد سوہی کی زیرصدارت کمیٹی کا نواں اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ نئے کھلنے والے سکولوں میں سے کہوٹہ کے دو، ٹیکسلا کے تیرہ، کلر سیداں کے دو، راولپنڈی کے اٹھائیس،
گوجرخان کے چار جبکہ توسیع کیلئے کہوٹہ کا ایک، ٹیکسلا کے پانچ، کلر سیداں کے تین اور راولپنڈی کے آٹھ سکولوں کو توسیع دی گئی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ یکم دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی