Author Topic: جامعہ زکریا کو ایل ایل ایم کے 9 طلبا کو داخلہ دینے کا حکم  (Read 505 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  جامعہ زکریا کو ایل ایل ایم کے 9 طلبا کو داخلہ دینے کا حکم
ملتان :لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زکریا یونیورسٹی کو ایل ایل ایم میں سابق داخلے برقرار رکھنے اور 9 درخواست گزار طلبا کو بھی داخلہ دینے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے داخلہ فارمولا بھی تبدیل نہیں کرنے کی ہدایت کی ہے،
 فاضل عدالت میں 9 طالب علموں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل ایم میں داخلے کیلئے 25 سیٹیں رکھی گئیں لیکن درخواستیں لینے کے بعد مذکورہ تعداد کم کر کے 15 کر دی گئی جبکہ 5 سیٹیں سپیشل افراد کے لئے مختص کرنے کے ساتھ داخلہ فارمولا میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے ایچ ای سی ٹسٹ میں 50 فیصد نمبر
 اور یونیورسٹی ٹسٹ میں 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ، فاضل عدالت نے وزیر اعظم سکیم کے تحت طالب علموں کو فیس واپس نہ کرنے کے خلاف درخواست میں مہلت طلب کرنے پر سماعت 4 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،
 عدالت میں زکریا یونیورسٹی کے طالب علم عبدالمنیب اور دیگر نے درخواست دائر کی تھی ، اس سلسلے میں گذشتہ روز سماعت پر یونیورسٹی حکام کی جانب سے مہلت طلب کی گئی ہے،
 علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے لاء کالج کو معیار پر پورا اترنے پر الحاق کرنے کے بیان پر درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں مقامی نجی لاء کالج کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ۔
[/right]
 حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 26 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"