جی سی یونیورسٹی کے طلباء کی احتجاج کی دھمکی
لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ کے طلبہ نے انتظامیہ کی جانب سے نام خارج کرنے پر احتجاج کی کال دے دی ۔ تاہم اس بارے میں جی سی یو کے ترجمان نے کہا ہے
کہ مذکورہ طلبہ کالج نہیں آتے تھے ۔ اگر ان کے والدین گارنٹی دینگے تو دوبارہ نام داخل کرلینگے ۔ جبکہ کسی طالب علم کا سال ضائع نہیں ہونے دینگے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی