Author Topic: ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل  (Read 254 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل
« on: December 10, 2020, 03:35:20 PM »

ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کردیا، تصدیقی طریقہ کارکے ایس او پیز مزید سخت کر دیئے۔
پنجاب یونیورسٹی کے عملے کے جانب سے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کارتبدیل کر دیا، نئے طریقہ کار کے تحت پروفیسرز کو بھی ڈگری کی تصدیق کے عمل میں شامل کرلیا گیا۔ کنٹرولر سیکشن کی تصدیق کے بعد پروفیسر کی کمیٹی بھی تصدیق کرے گی۔
HEC سے ڈگری کی تصدیق کیلئے نئی شرط
 سینئر پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اختیار وائس چانسلر کے پاس ہوگا، جعلی ڈگری کی تصدیق کی صورت میں پیڈا ایکٹ کیساتھ کریمنل کارروائی بھی ہوگی جبکہ امیدوار کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔ ڈگری کی تصدیق کیلئے گزٹ چیک کیا جائے گا،رزلٹ شیٹ کا ہونا لازمی ہے، جسے ایڈمن آفیسر اور اسسٹنٹ کنٹرولر چیک کریں گے، ضرورت پڑنے پر امیدوار کا داخلہ فارم بھی چیک کیا جائے گا۔

امیدوار کے نمبروں اور ٹمپرنگ کی صورت میں ایوارڈ لسٹ چیک کی جائے گی، ایڈمن آفیسرز اور اسسٹنٹ کنٹرولر ریکارڈ سے مطمئن نہ ہوئے تو ڈپٹی کنٹرولر کمیٹی کو کیس ریفر کیا جائے گا، ایڈمن آفیسر اور اسسٹنٹ کنٹرولر رزلٹ کارڈ پر کلیئرنس رپورٹ اٹیچ کرینگے، جس پر جونیئر کلرک، کے پی او، آفس اسسٹنٹ کے سائن ہونگے، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات تمام معاملے کی نگرانی کریں گے۔

بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اگلے سال بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے مطابق امتحانات میں رٹا سسٹم کو ختم کرنے کیلئے کانسپچول سوالات کی بنیاد پر پیپر بنایا جائے گا، اس مقصد کیلئےمحکمہ ہائر ایجوکیشن نےسمری منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"