Author Topic: طلبا کیلئے آن لائن تعلیم موثر نتائج دینے میں ناکام  (Read 236 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا کیلئے آن لائن تعلیم موثر نتائج دینے میں ناکام
 لاہور: تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے لگی ۔ طلبہ کا بیس فیصد ’’لرننگ لاس‘‘ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ آن لائن تعلیم بھی موثر نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے خصوصی امتحان میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ چھٹیوں میں طلبہ نے تعلیم حاصل کرنے پر توجہ نہیں دی جس کے بعد ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ماہ ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے 6 اضلاع میں خصوصی ٹیسٹ منعقد کیے تھے ۔ ان اضلاع میں حافظ آباد ، لودھراں، خانیوال ، مظفر گڑھ ،لیہ اور بہاولنگر شامل ہیں ۔ طلبہ نے ٹیسٹ میں پہلے سے حاصل کردہ نمبروں سے کم نمبر حاصل لئے ۔ پیک کی جانب سے اس لرننگ لاس کو پورا کرنے کے لیے سکولوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ سے شروع ہونے کے بعد سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم پر فوکس کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"