بیکن ہاؤس ناردرن ریجن اسلام ٓباد نے کیمبرج امتحانات میں تین طالبات نے دنیا بھر میں اول پوزیشن حاصل کی،
اسلام آباد(صالح ظافر) بیکن ہاؤس ناردرن ریجن کے اکیس طلبہ کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ بیکن ہاؤس اسکولز ان نارتھ کی انتظامیہ کے مطابق ان کے ادارے نے تمام گزشتہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن میں تین طالبات ریاضی، ایڈیشنل میتھ اور اکنامکس میں دنیا بھر میں اول آئی ہیں۔بی ایس ایس اسلام آباد کی طالبہ تابش جلیل شیخ نے ” او لیول“ ایڈیشنل میتھ میٹکس میں دنیا بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے،اس کے علاوہ وہ اسلام آباد کی حد تک اکاوئنٹنگ میں بھی سرفہرست آئی ہیں،فریال خالد بی ای سی راولپنڈی کی طالبہ ہیں اور وہ ریاضی میں دنیا بھر میں اول آئی ہیں، کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن کے مطابق اولیول کے آٹھوں مضامین میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ بھی ہیں۔ بیکن ہاؤس پشاور کی طالبہ زارا درانی نے اے لیول اکنامکس میں دنیا بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ وہ اسلام آباد کی حدتک فزکس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبہ بھی ہیں۔ بیکن ہاؤس نے پاکستان کی حد تک تین دیگر پوزیشنز بھی حاصل کیں، مشائل امان ملک ایڈوانسڈ سبسڈری لیول انگلش لینگوئج میں سرفہرست آئی ہیں۔انہوں نے اسلام آباد کی حدتک سوشیالوجی میں بہترین پوزیشن بھی حاصل کی۔
[/rtl] شکریہ جنگ