PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: AKBAR on January 23, 2009, 09:08:30 AM

Title: امتحانی مراکز کے باہر پرچوں کے حل سے متعلق خبریں باعث تشویش ہیں، ملّت لائرز فورم
Post by: AKBAR on January 23, 2009, 09:08:30 AM

 
امتحانی مراکز کے باہر پرچوں کے حل سے متعلق خبریں باعث تشویش ہیں، ملّت لائرز فورم
   
کراچی (پ ر) ملت لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری جی ایم سید ایڈووکیٹ نے امتحانات کے دوران نقل اور پرچوں کو امتحانی مراکز سے باہر حل کرانے سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں بھرپور کارروائی کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں تعلیم کا معیار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب اس طرح کے گروہوں کی آزادانہ کارروائیوں سے تعلیمی معیار ختم ہوکر رہ جائے گا اور ملکی ادارے نااہل لوگوں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔


شکریہ جنگ