Author Topic: طلبا کیمپس آنے کے بجائے ویب سائٹ پر دئیے آن لائن رابطہ نمبر پر رجوع کریں  (Read 517 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا کیمپس آنے کے بجائے ویب سائٹ پر دئیے آن لائن رابطہ نمبر پر رجوع کریں
فیصل آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث یونیورسٹی کے ریجنل کیمپسز کو جون میں کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش طویل ہونے لگی، حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنا مین کیمپس اور تمام علاقائی کیمپسز جون میں کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا، یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آویزاں نوٹس کے مطابق کسی بھی ریجنل کیمپس میں پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی جبکہ طلبا بھی کسی کام کیلئے کیمپس آنے کے بجائے ویب سائٹ پر دئیے گئے آن لائن رابطہ نمبرز پر رجوع کریں، یونیورسٹی کے مطابق طلبا کی ورکشاپس آن لائن ہوں گی جبکہ طلبا نئے داخلے آن لائن بھجوا سکیں گے جبکہ فیس کراس چیک کے ذریعے بینکوں میں جمع کرائی جاسکے گی۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز فیصل آباد مورخہ 05 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"