Author Topic: قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات فروش کرنے والاملازم گرفتار  (Read 587 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات فروش کرنے والا ملازم گرفتار
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم یونیورسٹی کا ملازم  اور سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ منشیات فروش سے 1200 گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔
قبل ازیں پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والی ماں بیٹی کو ہیروئن کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا۔ دونوں خواتین پشاور سے منشیات اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئیں۔
ہم نیوز کے مطابق پشاور سے اسلام آباد ہیروئن اسمگل کرنے والی ماں بیٹی کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔
ابتدائی تفتیش میں دونوں خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہیروئن سمیت منشیات فراہم کرتی تھیں۔
پولیس نے کامیاب کارروائی ایس ڈی پی او صدر خالد اعوان کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او گولڑہ شیبر احمد تنولی کی قیادت میں کی۔ تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تفتیش و تحقیق شروع کی تھیں۔
ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے گولڑہ پولیس کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی تھی۔
November 26, 2020