Author Topic: تعلیم کا فروغ:پنجاب بینک اور نسٹ کے درمیان معاہدہ  (Read 232 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیم کا فروغ:پنجاب بینک اور نسٹ کے درمیان معاہدہ
لاہور:پنجاب بینک چند ہونہار طالب علم کو اعلیٰ تعلیم کیلئے مالی معاونت دیگا
ملکی ترقی، تعلیم کے فروغ اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے بی او پی اور نسٹ کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔معاہدہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ظفر مسعود (صدر اور سی ای اوبی او پی )اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر جاوید محمود بخاری ہلال امتیاز (ریکٹر نسٹ) کے درمیان ہوا۔ نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت، پنجاب بینک چند ہونہار طالب علم کو اعلیٰ تعلیم کیلئے فنانسنگ مہیا کرے گااور خواتین کو با اختیا ر بنانے کیلئے ، ان کی جانب سے شروع کئے گئے کاروبار اور بینکنگ اور ٹیکنالوجی سے متعلق ریسرچ کو سپانسر کرکے فروغ دیگا۔معاہدے کی تقریب میں مسعود ظفر، صدر بی او پی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خواتین کوبااختیار بنانے اور کاروباری دنیا میں انکی شمولیت کیلئے پر عزم ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"