Author Topic: کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں13ویں روز بھی احتجاج  (Read 458 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں13ویں روز بھی احتجاج
کراچی : جس کے سبب 1600سے زائد طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔13دن سے تدریسی عمل معطل ہے جبکہ یومیہ 500سے زائد افراد ڈینٹل او پی ڈی سروس سے محروم ہیں۔کراچی میڈیکل اینڈ دینٹل کالج کے اساتذہ کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر اور سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر سے بھی اساتذہ کے مذاکرات ناکام رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 17سے گریڈ22کے سینئر پروفیسرز اور دیگر ملازمین 4ماہ سے تنخواہوں کے حصول سے محروم ہیں۔ کالج کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات مانے نہیں جاتے اسپتال اور تدریسی عمل کا شٹ ڈاؤن برقرار رہے گا،انہوں نے کہا کہ پیر سے عباسی شہید اسپتال میں مکمل شٹ ڈاؤن کریں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 28 ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"