Author Topic: ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایل پی پی میں 3سالہ معاہدہ  (Read 246 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایل پی پی میں 3سالہ معاہدہ
 ملتان: ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایل پی پی کے درمیان تین سالہ معاہد ہ طے پاگیا جس کے تحت طالبات کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحتیوں کواجاگر نے کے لئے دو ادارے ملکر کام کرینگے ، اس سلسلے میں ایک تقریب وائس چانسلر کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اور وومن یونیورسٹی ملتان گزشتہ کافی عرصے سے خواتین کو کھیلوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ادارے کی طالبات کیلئے مختلف مواقعے فراہم کرنے میں مشترکہ طور پر کوشاں ہیں۔ مذکورہ مفاہمتی یاداشت بھی اسی سلسلی کی ایک اہم کڑی ہے ۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تین سالہ ایم او یو خواتین کی مخفی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا مطلب معاشرے کے ہر ایک انسان کو برابری کی سطح پر ایک منصفانہ، شراکتی، خوشحال اور پرامن دنیا کی تعمیر میں انفرادی یا اجتماعی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"