Author Topic: بچوں کی موجیں ختم، سکول کھولنے کا پلان تیار  (Read 329 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بچوں کی موجیں ختم، سکول کھولنے کا پلان تیار
لاہور: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نےمرحلہ وار سکولز کھولنے کا پلان بنا لیا، کم کورونا کیسز والی تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے، پہلے ہائیر اور ہائی سکینڈری سکولوں کو کھولا جائے گا، طلباء کو 3 روز سکولوں میں بلایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرحلہ وار سکولز کھولنے کیلئے مختلف پہلووں پر غورشروع کردیا،پہلے ایسے ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں کورونا کے کیس کم ہوں گے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور ہائی سکینڈری سکولوں کو کھولا جائے گا۔ نہم جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کو 3 روز سکولوں میں بلایا جائے گا۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور 27 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"