Author Topic: زرعی یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کیلئے عید ملن پارٹی کااہتمام  (Read 347 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زرعی یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کیلئے عید ملن پارٹی کااہتمام
فیصل آباد:عیدالفطر کے موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زیرتعلیم غیرملکی طلبا و طالبات میں عید تحائف تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔عیدالفطر کے موقع پر زرعی یونیورسٹی میں زیرتعلیم غیرملکی طلبا کیلئے عید ملن پارٹی ہوئی جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے طلبا کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر رجسٹرار عمر سعید قادری، فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسرڈاکٹر طاہر صدیقی، ڈین کلیہ ویٹرنری سائنس پروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس ڈاکٹر جاوید اختر، ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنس ڈاکٹر مسعود صادق بٹ اور سیکرٹری ٹو وائس چانسلر محمد جمیل بھی موجود تھے ۔ غیرملکی طلبا کو یونیورسٹی کی طرف سے عید گفٹ بھی دئیے گئے ، ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو بہترین تعلیمی، تحقیقی اقر اقامتی سہولیات دینا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث غیرملکی طلبا نے رمضان اور عید یونیورسٹی میں گزاری،عید ملن پارٹی کا مقصد یہی ہے کہ گھروں سے دور انہیں تنہائی کا احساس نہ ہونے دیں، کورونا لاک ڈاؤن میں غیرملکی طلبا کو یونیورسٹی میں گھر جیسی سہولیات فراہم کررہے ہیں، تقریب میں گیمبیا، سرالیون، بینین، صومالیہ اور نائجیریاکے طلبا نے شرکت کی۔
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 27 مئیء 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"