PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 01, 2020, 12:05:50 PM

Title: پہلی سے پانچویں تک سلیبس اردو میڈیم،میٹرک کا نصاب بھی تبدیل
Post by: sb on July 01, 2020, 12:05:50 PM

پہلی سے پانچویں تک سلیبس اردو میڈیم،میٹرک کا نصاب بھی تبدیل
لاہور:موجودہ تعلیمی سال سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانےوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا، پہلی سے پانچویں تک سلیبس اردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا، سکول ایجوکیشن کا آئندہ سال سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وجودہ تعلیمی سال سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانےوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا،پہلی سے دہم جماعت تک کی متعدد کتابوں کے نصاب میں تبدیلی کی گئی،پہلی سے پانچویں تک نصاب اُردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن نے سال 2021 سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔پریپ کلاس کی انگریزی ، حساب اور اُردو کی کتاب کا نصاب تبدیل کردیا گیا ہے۔پہلی اور دوسری جماعت کی اردو، انگریزی، حساب اور جنرل نالج کا نصاب بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

تیسری جماعت کی حساب اور جنرل نالج کے نصاب تبدیل کردیا گیا۔چوتھی جماعت کا حساب اور سوشل سٹیڈیز بھی تبدیل کردی گئی ہیں ۔پانچویں جماعت کی انگریزی ،حساب اور سوشل سٹیڈیز میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اسی طرح چھٹی جماعت کا جغرافیہ اورآٹھویں جماعت کا حساب، جغرافیہ کے نصاب میں تبدیلی کی گئی۔نہم جماعت کے کمپیوٹر اوردہم جماعت کا مطالعہ پاکستان تبدیل کیا گیا ہے ۔

پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنا تھا تو نصاب میں تبدیلی کی ضرورت نہیں تھی،حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سکولوں میں پرموٹ ہونے والے طلباء کو نئے سکول میں داخلے کے لئےعائد سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کو ختم کردیا، طلباء بغیر سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کے بھی داخلہ لے سکیں گے ،فیصلہ سے پنجاب بھر کے لاکھوں طلباء مستفید ہوسکے گے.
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور مورخہ یکم جولائی 2020ء