Author Topic: زرعی یونیورسٹی میں شعبہ اورک میں ٹریننگ ورکشاپ  (Read 287 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

زرعی یونیورسٹی میں شعبہ اورک میں ٹریننگ ورکشاپ
 ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ اورک کے زیر اہتمام 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ ورکشاپ کے انٹرنیشنل ریسورس پرسن ڈاکٹر خرم جہانگیر شریف تھے جو قطر یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
 ٹرینگ میں نشتر یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان، زکریا یونیورسٹی، یو ای ٹی ملتان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خرم جہانگیر شریف نے ورکشاپ میں بتایا کہ کسی بھی ادارے یا تنظیم کے لئے ’’نائن بلڈنگ بلاک‘‘ کی پالیسی کے تحت کام کرنا ہو گا۔
 انہوں نے کہا کہ جب تک ہم بین الاقوامی تعلیمی نظام سے نا آشنا رہیں گے ہم ہرگزترقی نہیں کر پائیں گے۔رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی جامعہ ملتان پنجاب میں بہترین ادارے کی حیثیت سے ابھر رہی ہے۔ورکشاپ کے آخر میں سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔