گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کا زکریا یونیورسٹی سے الحاق
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کا ڈگری کلاسز کے لئے زکریا یونیورسٹی سے الحاق ہوگیا ہے ، ، یہ باتپرنسپل حمیرا فاروق ہاشمی نے بتائی ،انہوں نےکہا کہ میں فرسٹ ائیر سے گریجویٹ کلاس تک خصوصی طلباءو طالبات کے تعلیمی پروگرام میں داخلے جاری ہیں، کالج میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے،کالج میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کومفت داخلہ ، ماہانہ وظیفہ آٹھ سوروپے ، مفت یونیفارم ، مفت پک اینڈ ڈراپ اور مفت تعلیمی و نفسیاتی رہنمائی بھی مہیا کی جاتی ہے۔