Author Topic: لاہور کی سکول بس مری جاتے ہوئے جہلم پل سے نیچے گر گئی: دو طالبات، ایک ٹیچر شہید  (Read 475 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Lahore school bus fell down from Jhelum bridge while dying: two female students, one teacher martyred

لاہور کی سکول بس مری جاتے ہوئے جہلم پل سے نیچے گر گئی: دو طالبات، ایک ٹیچر شہید
جہلم میں بس دینہ بائی پاس کے قریب پل سے نیچے گر گئی، حادثے میں 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔

جہلم میں جی ٹی روڈ دینہ کے قریب بس حادثے کا شکارہوئی، بس مطالعاتی دورہ کے لئے لاہور سے مری جا رہی تھی جس میں نجی اسکول کے طلبا اور طالبات سمیت 37 افراد سوار تھے ۔

عینی شاہدین کےمطابق ڈرائیور پر نیند طاری ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

بس منگلا بائی پاس کے ساتھ تقریبا 25 فٹ اونچے پل سے نیچے جا گری ، حادثہ کے نتیجے میں 2 طالبات سمیت ایک ٹیچر جاں بحق اور 25افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی الصبح دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کوسٹر جو لاہور بیگم کوٹ کی نجی اکیڈمی کی طالبات و ٹیچرز کو لے کر مری ٹرپ پر جا رہی تھی کہ اچانک پل سے نیچے ٹرین کی پٹری پر گرگئی۔ نتیجہ میں دو طالبات سحر، اریحہ اور پروفیسر عمران شہزاد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ22 طالبات اور ٹیچرز زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور نعشوں کو دینہ اور جہلم ہسپتال منتقل کیا ایک شدید زخمی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ بچیوں اور ٹیچرز کے لواحقین آکر زیر علاج مریضوں کو اپنے ساتھ لاہور لے گئے۔