Author Topic: پنجاب میں ریکاڈ گیارہ لاکھ طلبہ نے سرکاری کالجز میں داخلہ لیا  (Read 992 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پنجاب میں ریکاڈ گیارہ لاکھ طلبہ نے سرکاری کالجز میں داخلہ لیا
سرکار ی کالجز میں بی ایس ایوننگ پروگرامز شروع ،طلبہ کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز
پنجاب بھر کے سرکار ی کالجز میں بی ایس ایوننگ پروگرامز شروع کرنے سے سرکاری کالجز میں ریکارڈ تعداد میں طلبہ کی انرولنمنٹ ہو گئی، نئے تعلیمی سال کے لیے ماضی کے مقابلے میں 100 فی صد انرولمنٹ میں اضافہ ہوگیا۔ طلبہ کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق نے بتایا کہ طلبہ کو انتہائی معمولی فیس کے عوض معیاری تعلیم کی فراہمی کےلیے ایوننگ پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ جبکہ بی ایس پروگرامز کےلیے ایم فل اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی سی ٹی آئیز کے طور پر بھرتی بھی کر لی گئی ہے ۔