Government Al-Hussein Islamia Secondary School Muzaffarabad Multan Bazm Adab week
گورنمنٹ الحسین اسلامیہ سیکنڈری سکول مظفرآباد ملتان میں ہفتہ بزم ادب
محکمہ تعلیم کی ہدایت پرگورنمنٹ الحسین اسلامیہ سیکنڈری سکول مظفرآباد ملتان میں ہفتہ برائے بزم ادب منایا گیا، پرنسپل ڈاکٹر محمد عبداللہ اور بزم ادب کمیٹی کے ممبران نے دیئے گئے 5 روزہ شیڈول کے مطابق تقریر، ملی نغمہ، بحث و مباحثہ، بیت بازی، تلاوت اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد کروائے،
پہلے دن تقاریر کے مقابلے ہوئے جن میں محمد جواد نے پہلی، محمد خذیمہ نے دوسری جبکہ محمد شاہ میر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، دوسرے دن ملی نغموں کے مقابلوں میں محمد علی، فرخ سلطان اور (ریحان شفیق/سیف علی) نے بالترتیب اول، دوم، سوم پوزیشنیں حاصل کیں۔
بزم ادب کے تیسرے روز بحث ومباحثے کا مقابلہ ہوا جن میں محمد انیب سجاد(اول)، علی رضا (دوم) اور عبداللہ ریاض نے(سوم) پوزیشنیں حاصل کیں۔ چوتھے روز بیت بازی (شعر و شاعری) کے مقابلے منعقد ہوئے۔4 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے بعدعبداللہ ناصر، حسنین یوسف اورعاقب اعجاز پر مشتمل ٹیم فاتح قرار پائی۔ پانچویں اور آخری دن تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کے مقابلے ہوئے،
تلاوت کلام پاک میں محمد عمیر نے پہلی، محمد صدیق نے دوسری جبکہ حافظ جمشید اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی نعت خوانی کے مقابلوں میں فرخ سلطان، محمد فیصل اور محمد عبداللہ ریاض نے بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کیں، پرنسپل ڈاکٹر محمد عبداللہ نے طلبہ میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔