Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan > Islamia College Karachi

اسلامیہ کالج کو خالی کرائے جانے کے خلاف طلبہ کا احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج

(1/1)

iram:

اسلامیہ کالج کو خالی کرائے جانے کے خلاف طلبہ کا احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج


کراچی(محمد انور خان)اسلامیہ کالج کو خالی کرائے جانے کے خلاف طلبہ کی جانب کی کئے جانے والے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔پولیس کی لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد طلبہ سمیت نجی ٹی وی کی ایک رپورٹر بھی زخمی ہوگئی۔

پولیس نے اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج کے ناظم طحہٰ یاسین اور زون جنوبی کے ناظم نعمان حمید سمیت متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا ۔دوسری جانب پولیس کی لاٹھی چارج سے متعدد صحافی بھی زخمی ہوگئے ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات شازیہ مری نے پولیس کی لاٹھی چارج کی وجہ سے صحافیوں کے زخمیوں ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے گرفتار طلبہ کو فوری رہا کرنے اور اسلامیہ کالج کو نجی تحویل میں دینے جان کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔۔۔۔۔


شکریہ اے آروائے ون وولڈ۔۔۔۔
 

Navigation

[0] Message Index

Go to full version