Author Topic: پاکستان میں سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2021 کے امتحانات کا آغاز  (Read 903 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
In Pakistan Central Superior Services (CSS) 2021 exams have started today
پاکستان میں سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2021 کے امتحانات کا آغاز
18 فروری ، 2021:ملک بھر میں سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2021 کے  امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
سی ایس ایس کے امتحانات آج سے ملک کے 19 شہروں میں ہوں گے جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گلگت، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔
آج پہلا تحریری امتحان صبح 9سے12بجے تک انگریزی پریسی اور کمپوزیشن کا ہوگا جبکہ 2سے 5بجے تک انگلش مضمون (Essay) کا امتحان لیا جائے گا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سی ایس ایس امتحانات 2021 کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 9امتحانات 18سے 26فروری تک ہوں گے۔
اسی طرح جمعہ 19فروری کو صبح فرسٹ ٹائم اسلامک اسٹڈیز جبکہ سکینڈ ٹائم جنرل نالج، جنرل سائنس اینڈ ایبلٹی کا امتحان ہوگا۔
ہفتہ 20فروری کوصبح فرسٹ ٹائم جنرل نالج کرنٹ افیئر، سکینڈ ٹائم جنرل نالج پاکستان افیئر کا امتحان ہوگا۔
اتوار 21فروری کو فرسٹ ٹائم ، انٹرنیشنل ریلیشن ، پولیٹیکل سائنس، اکائونٹنسی اینڈ آڈیٹنگ، کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، سیکنڈ ٹائم انٹرنیشنل ریلیشن ، پولیٹیکل سائنس ، اکائونٹ اینڈ آڈیٹنگ، کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس کا امتحان ہوگا۔
بروز پیر 22فروری کو فرسٹ ٹائم سوشیالوجی ، سائیکالوجی،پنجابی ، پشتو، سندھی، جنرل ازم اینڈ ماس کیمونیکیشن ، جغرافیا، انتھرو یو لوجی، بلوچی اریبک کا امتحان ہوگا جبکہ سیکنڈ ٹائم میں پرشین ، جنڈر سٹیڈیز ، انوائرمنٹل سائنس، ایگری کلچر اینڈ فارسٹری ، ذوالوجی ، اردو لٹریچر، انگلش لٹریچر، باٹنی کا امتحان ہوگا۔
بروز منگل 23فروری فرسٹ ٹائم ، لاء ، ہسٹری آف یو ایس اے، ہسٹری آف پاک و ہند، اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر، یورپین کلچر، برٹش ہسٹری کا امتحان ہوگا، سیکنڈ ٹائم میں پبلک ایڈمنسٹریشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن ، گورنس اینڈ پبلک پالیسز، ٹائون پلاننگ اینڈ اربن مینجمنٹ، سٹیٹ سٹکس کا امتحان ہوگا۔
بروز بدھ 24فروری کو فرسٹ ٹائم پبلک ایڈمنسٹریشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن گورنس اینڈ پبلک پالسیز جبکہ سیکنڈ ٹائم ٹائون پلاننگ اینڈ اربن مینجمنٹ، سٹیٹ سٹکس کا امتحان ہوگا۔
جمعرات 25فروی کو فرسٹ ٹائم فزکس، کیمسٹری، اپلائڈ میتھ میٹکس جبکہ سیکنڈ ٹائم فزکس ، کیمسٹری ، پیوریتھ میٹکس کا امتحان ہوگا۔ بروز جمعہ 26فروری کو فرسٹ ٹائم جیالوجی کا امتحان ہوگا۔
گریجویشن میں سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے 21 سے 30 سال کے بعد مرد و خواتین بشمول خصوصی افراد امتحانات دینے کے اہل ہوتے ہیں
جبکہ خصوصی افراد کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت بھی دی جاتی ہے۔