میٹرک کے نتائج جاننے کیلئے طریقہ کار جاری
سٹی42:پنجاب کے تعلیمی بورڈز ( بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) میٹرک 2020 کے رزلٹ کا اعلان آج شام 5 بجے کریں گے، رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائل کے زریعے بھی معلوم کیا جاسکے گا، موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر ’’بورڈ کوڈ‘‘ پر بھیجیں گے۔
تمام بورڈز کے کوڈ درج ذیل ہیں۔
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293
لاہور بورڈ میٹرک کے نتائج پانچ بجے آن لائن کرے گا، رزلٹ ڈیکلیئر کرنے کیلئے بورڈ کی جانب سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی، طلباء کو ٹاپ پوزیشنز دینے کی بجائے صرف گریڈز دیئے جائیں گے جبکہ مارک شیٹ پر پاس پرسنٹیج درج نہیں کی جائے گی۔ بورڈ حکام کے مطابق پاس ،فیل طلباء کی تعداد بتائی جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی