Author Topic: تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہونے پر نصاب میں کمی کرنے کا فیصلہ  (Read 463 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہونے پر نصاب میں کمی کرنے کا فیصلہ
ملتان: محکمہ سکولز نےفیصلہ کیا ہے کہ اگر تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہوا تو آئندہ برس بھی نصاب میں کمی کردی جائے گی، ، امتحانات کے حوالے سے حتمی ڈیٹ شیٹ بھی آخری مراحل میں ہے امتحانات کا آغاز مئی سے ہوگا۔
سرکاری سکولوں میں امتحانات چار شفٹوں میں لیے جائیں گے، پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان مئی کے آخری ہفتہ میں منعقد کیے جائیں گے، سرکاری سکولوں میں طلبا کا امتحان معروضی طرز پر لیا جائے گا، پیپر حل کرنے کیلئے تمام طلبا کو ایک گھنٹہ کا وقت دیا جائے گا، بچوں کا امتحان پچاس نمبر کا لیا جائے گا،
 جس میں پچیس سوالات ہونگے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے، باقی پچاس نمبر ہوم ورک کے ہونگے۔ سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر دو یا تین شفٹوں میں بھی امتحان لیا جاسکتا ہے، پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں سے امتحان میں زبانی سوالات پوچھے جائیں گے، امتحان کیلئے سوالیہ پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں کروایا جائے گا، پرچوں میں کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے، لاہور بورڈ نے ویب سائٹ پر سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز کے طور پر پرچوں کے نمونے اَپ لوڈ کردیئے ہیں