Author Topic: Intermediate انٹرمیڈیٹ كورسز۔ ایف اے ۔  (Read 3197 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Intermediate انٹرمیڈیٹ كورسز۔ ایف اے ۔
« on: November 16, 2007, 05:47:24 PM »

Intermediate  انٹرمیڈیٹ كورسز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كے انٹر میڈیٹ كورس میں داخلے كے لیے میٹرك پاس ہونا ضروری ہے۔طلبا و طالبات كے لیے ضروری ہے كہ وہ داخلہ فارم كے ساتھ میٹرك كی سند كی تصدیق شدہ فوٹو كاپی لگائیں ۔سكول كے جاری كردہ پرویژنل سرٹیفكیٹ پر داخلہ نہیں دیا جاتا ۔غیر مسلم طلبا اور طالبات كے لئے اسلامیات لازمی كی جگہ اخلاقیات كا مضمون لازمی ہے۔كوئی طالب علم بیك وقت دو مختلف پروگراموں میں داخلہ نہیں لے سكتا ۔

ایف اے كا كورس چار سمسٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔ہر سمسٹر چھ ماہ كا ہوتا ہے ۔ایف اے میں آٹھ مكمل كورسز یا اس كے مساوی كورسز مكمل كرنا ضروری ہے ۔

انٹرمیڈیٹ كے لیے تین مكمل كورس لازمی اور پانچ مكمل كورس اختیاری ہیں ۔ہر سمسٹر یا چار نصف كورسز میں داخلہ دیا جاتا ہے۔یعنی اس یونیورسٹی میں دو سال كے عرصے میں انٹرمیڈیٹ كا امتحان پاس كیا جاسكتا ہے۔
﴿٢﴾   لازمی مضامین
اردو ،انگریزی مكمل كورس اور اسلامیات لازمی،اخلاقیات اور مطالعہ پاكستان نصف كورس یعنی لازمی مضامین میں دو مكمل كورس اور دو نصف كورس شامل ہیں ۔

﴿٣﴾   اختیاری مضامین
اختیاری مضامین میں مكمل اور نصف دونوں قسم كے كورسز شامل ہیں ۔اس یونیورسٹی میں كے ایف اے كے پروگرام كی خاص بات یہ ہے كہ اس میں اختیاری مضامین میںبہت سے ٹیكنیكل كورسز بھی شامل ہیں ۔
مكمل كورسز
اقبالیات،مطالعی پاكستان اختیاری،جنرل سائنس،عربی ،كھاتہ نویسی و محاسی ،علم التعلیم ،معاشیات،تاریخ مسلماناب برصغیر ،شماریات،اسلامیات ،اختیاری ،اصول تجارت ،فارسی۔

نصف كورسز
نصف كورسز میں عام مضامین كے علاوہ ٹیكنیكل كورسز بھی شامل ہیں۔ٹیكنیكل نصف كورسز درج ذیل ہیں ۔الیكٹریكل وائرنگ ڈیری فارمنگ،الیكٹریشن،نفع بخش زرعی مہارتیں ،فارم مشینری،آٹو سروسنگ ،گھریلو برقی آلات كی دیكھ بھال اور مرت،بنیادی برقیات ،ریڈیو سروسنگ ،آٹو مكینك ،گھریلو پارچہ بافی ۔

باقی نصف كورس درج ذیل ہیں ۔
دفتری اردو،دیہی ترقی،میتھمیٹكس ،تیل دار فصلوں كی كاشت،جدید زراعت ،بچے كی نگہداشت ،باغبانی كے عملی طریقے ،گھریلو انتظام اور آرائش ،بینكنگ،پودوں كی حفاظت ،غذا اور غذائیت صحت اور غذائیت ،كنبے كی صحت۔ان مضامین سے آپ اندازہ لگاسكتے ہیں كہ خواتین و حضرات كے لیے اس یونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ كرنے میں كتنے فوائد ہیں ۔