Author Topic: بارشوں سے سکولوں کو پہنچنے والےنقصانات کی رپورٹس طلب  (Read 327 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بارشوں سے سکولوں کو پہنچنے والےنقصانات کی رپورٹس طلب
ملتان :  ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران(مردانہ و زنانہ ) کا اجلاس سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خاں کی صدارت میں ہوا ، انہوں نے تمام تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ31مئی تک کی طلبا کی انرولمنٹ کی ویریفکیشن31جولائی تک کر کے اس کا تحریری سرٹیفکیٹ جمع کرائیں ، سکول سربراہانکے تصدیقی سرٹیفکیٹ کو درست اس وقت مانا جائے گا
 کہ اے ای اوز خود تصدیق کریں،اجلاس میں بتایا گیا کہ14 اگست کو ضلع سطح کی تقریب جشن آزادی گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول گلگشت ملتان میں ہو گی ،اساتذہ کی ان سروس پروموشن کیلئے کی گئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے منٹس فوری تیار کر کے دیں اور اساتذہ کی پروموشن کر کے ایڈجسٹمنٹ کیلئے سیکرٹری سکولز پنجاب ڈائریکشن لی جائے ،اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں سے سکولوں کو پہنچنے والےنقصانات کی رپورٹس طلب کر لی گئیں تاکہ سکول کھلنے سے قبل مرمت کے فوری اقدامات کئے جائیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان 31 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"