Author Topic: طلباء وطالبات کی گرفتاری عوام دشمن پالیسی کامظہرہے‘ پشتونخوامیپ  (Read 337 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء وطالبات کی گرفتاری عوام دشمن پالیسی کامظہرہے‘ پشتونخوامیپ
کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں گزشتہ دنوں پر امن طلباء وطالبات پر پولیس کی جانب سے تشدد اور غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی مسلط حکومت ، وزیر اعلیٰ اور ان کے اتحادیوں کی مسلسل عوام دشمنی پر مبنی پالیسیوں اور اقدامات کا مظہر قرار دیا ہے بیان میں کہا گیا کہ مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے آن لائن کلاسز کے انعقاد پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی پشتونخواملی عوامی پارٹی نے بیان جاری کرکے تمام صورتحال حکومت اور تمام متعلقہ اداروں سمیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن پر واضح کیا تھا کہ صوبے میں آن لائن کلاسز کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ اکثریت آبادی بجلی کی سہولت سے محروم ہے اور جہاں پر بجلی کی ترسیل موجود ہے وہاں پر 18گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ مختلف اضلاع میں حکومت اور سیکورٹی اداروں کی سفارش پر انٹرنیٹ کی سہولت پر پابندی عائد ہے حکومت طلباء وطالبات پر غلط فیصلے مسلط کرنے سے باز رہے ورنہ موجودہ احتجاج سے بھی زیادہ سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔دریں اثناءصوبائی بیان میںپشاور پولیس کی جانب سے نوجوان عامر خان تہکال کی غیر قانونی گرفتاری ‘توہین آمیز اور تضحیک پر مبنی رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس کا یہ طرز عمل درحقیقت عوام سے متعلق ان کے منفی رویے اور منفی طرز عمل کو ثابت کرتا ہے ۔
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 27 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"