Author Topic: طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا  (Read 250 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا

لاہور: یو ای ٹی میں بی ایس سی کے طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اس  اجلا س میں یو ای ٹی ایکڈمک کونسل کے 2 ارکان نے ترجمہ قرآن کورس کی مخالفت کردی۔

تفصیلا ت کے مطا بق یو ای ٹی ایکڈمک کونسل کا223 واں اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں یوای ٹی ایکڈمک کونسل نے ترجمہ قرآن کورس کی منظوری دے دی۔ چانسلر کی ہدایات کے بعد یوای ٹی میں بی ایس سی کے طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا۔

 5کیسزمثبت آنے پرایک اور معروف یونیورسٹی سیل،ہاسٹل خالی کرلیا گیا
اجلاس میں ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہو ں کے علاوہ ایکڈمک کونسل کے 70 ارکان نےبھی شرکت کی اور اپنے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا۔اس اجلاس میں کونسل کے دو اراکین نے ترجمہ قرآن کورس کی مخالفت کردی اور اس بارے بات کر تے ہوئے کہا کہ ترجمہ قرآ ن کورس انجینئرز پر اضافی بوجھ ہے، جس سے ان پر پڑھائی کا اضا فی بو جھ پڑے گا۔

اجلا س میں   یو ای ٹی ایکڈمک کونسل کے 2 ارکان کے علاوہ با قی مو جو د تمام ارکان نے ترجمہ قرآ ن کلاس کی حمایت کی۔اس اجلاس میں ارکان کی اکثریت کی حمایت پر ترجمہ قرآن کورس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"