PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: AKBAR on July 10, 2021, 04:36:53 PM

Title: پشاور یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبا پر تشدد کرنا ظلم ہے
Post by: AKBAR on July 10, 2021, 04:36:53 PM
Violence against protesting students at the University of Peshawar is cruel

پشاور یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبا پر تشدد کرنا ظلم ہے
پشاور یونیورسٹی میں خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیمپس کے رہنما وقاص نے کہا ہے کہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے اور احتجاج کرنے والے طلبا پر تشدد کرنا ظلم کے مترادف ہے۔
 یونیورسٹی میں طلبا نے دو ہفتے قبل آن لائن امتحانات، ناجائز جرمانوں کی وصولی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا،
تاہم اسلامیہ کالج و یونیورسٹی کےوائس چانسلر گل مجید خان کی ہدایت پر پولیس نے طلبا پر تشدد کیا،
ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ، اظہاراللہ خیل، افاق خیل اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
 انھوں نے کہا کہ پولیس نے زخمی طالبعلم سے ان کا سامان بھی چھین لیا، طلبا نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے مطالبہ کیا ہے،
کہ مذکورہ وائس چانسلر سے اس ظالمانہ اور جابرانہ رویہ پر رپورٹ طلب کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے انہیں عہدے سے ہٹائیں،
طلبا کا کہنا تھا، کہ دوران تشدد پولیس نے زخمی طالبعلم علی فرحان خلیل سے جو سا مان چھین لیاہے، وہ واپس کرکے آئی جی خیبرپختونخوا طلبا پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کریں۔
طلبا نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو وہ دوبارہ احتجاج اور مظاہروں پر اتر آئینگے۔