PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 07, 2020, 03:31:53 PM

Title: ڈپٹی کمشنرکی کھلی کچہری ،طلبہ میں وظائف کے چیک تقسیم
Post by: sb on November 07, 2020, 03:31:53 PM

ڈپٹی کمشنرکی کھلی کچہری ،طلبہ میں وظائف کے چیک تقسیم
 وہاڑی ،بورے والا : ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کو حل کر کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنا یا جا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن بوریوالا میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں ایک شہری کی نشاندہی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں آرتھوپیڈک سرجن کی خالی سیٹ ہسپتال میں پہلے سے موجود ہے ایمرجنسی کے ڈاکٹر محمد علی کی ڈیوٹی لگانے کے لئے سی او ہیلتھ وہاڑی سے رپورٹ طلب کر لی، کھلی کچہری میں اے سی وہاڑی محمد جعفر اور اے سی میلسی عبدالرزاق بھی بذریعہ ویڈ یو لنک شریک ہوئے ،کھلی کچہری میں محکمہ صحت، محکمہ بہبود آبادی،محکمہ جنگلات نے اپنے سٹالز لگائے ،کھلی کچہری میں سرکاری ملازمین کے 90فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک بھی تقسیم کئے اور 90طلبا و طالبات کو فی کس 50ہزار روپے کے حساب سے 45 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ، کھلی کچہری میں میونسپل سروسز، ریونیو، اراضی ریکارڈ سنٹر،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے حوالے سے آنے والی درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر نے فوری احکامات جاری کئے ، بعد ازاں وقاص رشید نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک سیٹلائٹ ٹاؤن بوریوالا کا افتتاح کیا اور شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 7 نومبر 2020 کو شائع ہوئی