Author Topic: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، نصاب کی تیاری  (Read 396 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Jinnah Sindh Medical University, Curriculum Preparation

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، نصاب کی تیاری
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن (آئی ایم ای) کی جانب سے نصاب کی تیاری میں میڈیکل ایجوکیشن سیل (ایم ای سی) اور ڈینٹل ایجوکیشن سیل (ڈی ای سی) کے ارکان کی فعال شرکت کو سراہنے کے لیے سرٹیفکیٹ و تحائف کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،
ایم ای سی اور ڈی ای سی کے اراکین سندھ میڈیکل کالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں سے بطور فیکلٹی ارکان نمائندگی کرتے ہیں
جنہوں نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کی رہنمائی میں سال اور ماڈیول کوآرڈی نیٹرز کے طور پر کام کیا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا
کہ شعبہ جات کی مشترکہ کاوشیں طبی تعلیم کے نصاب کو دور حاضر کے جدید تقاضوں پر استوار کر سکتی ہیں۔